لندن: برطانیہ کی ہارڈ ویئر اینڈ سافٹ ویئر سیکیورٹی کمپنی سوفوس نے اینڈرائیڈ موبائل استعمال کرنے والے صارفین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
سوفوس کی جانب سے جاری ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر 21 ایسی ایپلیکیشنز موجود ہیں جو صارفین کے لیے کسی بھی وقت بڑے خطرے کا باعث بن سکتی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ 21 ایپس صارف کو ہزاروں پاؤنڈ کا نقصان پہنچا سکتی ہیں، کمپنی نے اینڈرائیڈ صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان ایپس میں سے کوئی ایک بھی ایپلیکیشن موبائل میں موجود ہے تو اسے فوری طور پر ان انسٹال کردیں۔
سوفوس کے مطابق اب تک 60 کروڑ صارفین ان ایپس کو ڈاؤن لوڈ کرچکے، تمام ایپس پیڈہیں جن کو استعمال کرنے کے دوران اشتہارات آتے ہیں۔
کمپنی کی جانب سے شیئر ہونے والے بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ ’ان ایپس کی سالانہ فیس ویسے تو بہت کم ہے مگر یہ بڑھ بڑھ کر بہت زیادہ ہوجاتی ہے اور ایک وقت میں صارف کو ہزاروں پاؤنڈ تک ادا کرنا پڑ سکتے ہیں‘۔
بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ ’ایک ایپ کی ہفتہ وار فیس 8.99 یورو جبکہ ماہانہ 23.99 یورو کے قریب ہے، سارا سال استعمال کرنے پر صارف اس کے عوض 467.48 یورا فیس ادا کرتا ہے‘۔ کمپنی کے مطابق صرف ایک کمپنی صارفین سے دھوکا دہی کے ذریعے 287.88 یورو اضافی حاصل کررہی ہے۔
وہ ایپس جن کی نشاندہی سوفوس کی تحقیقاتی ٹیم نے کی
آسٹرو فن Astrofun
ایزی اسنیپ Easysnap
وی سی وی ٹی VCUT
فیس ایکس پلےFace X Play
فورچیون مرر Fortunemirror
فلمی گو Filmigo
گو کی بورڈ GO Keyboard
گو کی بورڈ لائٹ GO Keyboard Lite
گو ایس ایم ایس پرو GO SMS Pro
گو ریکارڈر GO Recorder
گو سیکیورٹی GO Security
زیڈ کیمرہ Z Camera
ماسٹر ریکارڈر Master Recorder
ایس فوٹو ایڈیٹر S Photo Editor
ونڈر ویڈیو Wonder Video
کلپویو Clipvue
فلمکس Filmix
فوٹو ریکوری اینڈ ویڈیو ریکوریPhoto Recovery & Video Recovery