پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

لاہور : قادیانی نہیں مسلمان ہوں، ختم نبوت پر مکمل یقین ہے، انیل مسرت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : معروف برطانوی بزنس مین انیل مسرت نے کہا ہے کہ وہ سنی مسلمان ہیں، ختم نبوت پریقین رکھتے ہیں، سوشل میڈیا پر قادیانی ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بھی خطاب کیا۔

اے آ ر وائی نیوز لاہور کے نمائندے شہزاد ملک کی رپورٹ کے مطابق معروف بزنس مین انیل مسرت نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کے قادیانی ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ میں سنی مسلمان ہوں اور عقیدی ختم نبوت پر مکمل ایمان رکھتا ہوں۔

پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پولیس لائنز میں اہلکاروں کے ٹیسٹ کرانے پر پچیس فیصد میں ہیپاٹائٹس کی تشخیص ہوئی۔

پنجاب کی تمام پولیس لائنز اور جیلوں میں پلانٹس لگوائیں گے۔ گورنر پنجاب نے پچیس جولائی کو متحدہ اپوزیشن کی احتجاجی کال پر کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، جب کوئی نظریہ ہی نہ ہو تو کامیابی بھی نہیں ملتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں