بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

اے این ایف انٹیلیجنس کی بڑی کارروائی، منشیات کا دھندا کرنے والے نیٹ ورک کے3 کارندے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اے این ایف انٹیلی جنس نے منشیات کا دھندا کرنے والے نیٹ ورک کے تین کارندوں کو گرفتار کرکے 94.8 کلو چرس برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف انٹیلی جنس نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات کا دھندا کرنے والے نیٹ ورک کے تین کارندے گرفتار کرلئے۔

اے این ایف حکام نے بتایا کہ  ملزمان سے مجموعی طور 94.800 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جوہر چورنگی کے قریب دورانِ تلاشی رکشہ سے 2 پیکٹ چرس برآمد کی گئی۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار رکشہ ڈرائیور کی نشاندہی پر اے این ایف نے گلستان جوہر میں ورکشاپ پر چھاپہ مارا ، اس دوران ورکشاپ میں کھڑی سلمان زمان اور سعید خان نامی دو ملزمان کی ٹیوٹا وٹز کار سے 47 پیکٹ چرس برآمد ہوئی۔

اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر اے این ایف نے صفورہ گوٹھ میں ملزم سعید خان کے گھر پر بھی چھاپہ مارا، ملزم کے گھر میں منشیات کیلئے بنائے گئے خفیہ خانوں سے 30 پیکٹ چرس برآمد ہوئی۔

حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان بلوچستان اور پشاور سے منشیات کراچی اسمگل کر کے مقامی منشیات فروشوں کو فروخت کرتے ہیں ، نیٹ ورک کے مزید کارندوں کی گرفتاری کے لیے ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

ترجمان اے این ایف ہیڈکوارٹر کے مطابق ملزمان کے خلاف اے این ایف پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں