اینٹی نارکوٹکس فورس نے بیرون ملک بھجوائے جانیوالے پارسل سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی آئی آئی چندریگر روڈ پر جی پی او میں کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک بھیجے جانے والے پارسل سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیے۔
اےاین ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ پارسل سے بچوں کے کپڑوں میں جذب کی گئی 3 کلو 800 گرام آئس برآمد ہوا، اور یہ پارسل پشاور کے رہائشی کی جانب سے نیوزی لینڈ کیلئے بک کرایا گیا تھا۔
- Advertisement -
ترجمان اےاین ایف کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ پارسل تحویل میں لیکر ملزم کی گرفتاری کیلئےکارروائی شروع کردی۔