کراچی : کراچی سے عمان کروڑوں مالیت کی آئس اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی گئی، منشیات کو ایل سی ایل کارگو عمان کے لیے بھیجا جارہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں اے این ایف پورٹ کنٹرول یونٹ نے بدرالدین یارڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کی آئس عمان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان نے بتایا کہ بیرون ملک منشیات اسمگل کی کوشش کرنے والے ملزم عاصم علی خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور استعمال شدہ ٹرانسفارمرز میں چھپائی گئی 12 کلو آئس منشیات برآمد کرلی۔
اے این ایف کا کہنا ہے کہ برآمد آئس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 10 کروڑ سے زائد ہے، منشیات کو ایل سی ایل کارگو عمان کے لیے بھیجا جارہا تھا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ٹرانسفارمرز کو کھول کر تلاشی لی گئی، روٹرزمیں آئس چھپائی گئی تھی، کارگو بزلنک انٹرنیشنل کے نام سے بک کیا گیا تھا اور عمان میں لولو سوہار سنرجی کو کارگو بھجوایا جا رہا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ ملزم کوآئس اور دیگرسامان سمیت اے این ایف کلفٹن کےحوالے کر دیا ہے۔