جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

اے این ایف نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے 67 لاکھ 61 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 62.287 کلو گرام منشیات برآمد کر لی۔

اے این ایف نے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے تحت کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار کر لیے۔

علامہ اقبال ائیرپورٹ سے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے 337 گرام آئس سے بھرے 61 کیپسول برآمد ہوئے۔ سیالکوٹ میں کوریئر آفس میں امریکا سے بھیجے گئے پارسل سے 30 گرام ویڈ پکڑ کر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی سب سے زیادہ جان لیوا اور خطرناک منشیات کون سی ہیں؟

علامہ اقبال ایئرپورٹ پر کارگو آفس میں کراچی بھیجے جانے والے پارسل سے 120 گرام ایم ڈی ایم اے پاؤڈر برآمد کیا گیا۔ کاک پل اسلام آباد کے قریب خاتون سمیت 2 ملزمان سے 9.6 کلو افیون اور 2.4 کلو ڈرگ برآمد کی گئی۔

اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 43.2 کلو منشیات اور 6.6 کلو افیون برآمد کر کے 2 ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان اے این ایف ہیڈکوارٹر کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

چند روز قبل لاہور میں اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے پوش علاقوں میں منشیات کی بڑی ترسیل ناکام بنائی اور ڈیلر کو گرفتار کیا تھا۔

بین الاضلاعی ڈیلر راشد حسین سے بیئر کی پیٹیوں سے بھرا منی ٹرک برآمد ہوا۔ اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے بتایا تھا کہ ملزم کے قبضے سے 10 ہزار بیئر کین برآمد ہوئے، ملزم منی ٹرک کنٹینر میں منشیات لے کر جا رہا تھا خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔

اے ایس پی ڈیفنس کا کہنا تھا کہ ملزم نے پوش علاقوں میں منشیات بیچنے کا انکشاف کی، اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

دوسری جانب مانگا منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے چرس برآمد کر لی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں