منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

برڈ شوٹر نے ایئرپورٹ پر عام کتا سمجھ کر اے این ایف کے تربیت یافتہ کتے کو گولی مار دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات برڈ شوٹر نے عام کتا سمجھ کر اے این ایف کے تربیت یافتہ کتے کو گولی مار دی۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کا تربیت یافتہ کتا ایپرن ایریا میں شوٹر کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، ایئرپورٹ پر تعینات برڈ شوٹر نے عام کتا سمجھ کر اے این ایف کا تربیت یافتہ کتا مارا۔

ذرائع کے مطابق طیارے کی پارکنگ کے وقت کنٹرول ٹاور سے آگاہ کرنے پر برڈ شوٹر نے فائر کیا تھا، رات 3 بجے کتے کو شوٹ کر کے کچرا کنڈی میں پھینکا گیا تھا، تاہم اے این ایف حکام جب کتے کو ڈھونڈتے پہنچے تو پتا چلا مارا گیا کتا تربیت یافتہ تھا۔

- Advertisement -

ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ ایپرن ایریا حساس ہے، کسی جانور کا آنا جہاز کے لیے خطرے کا سبب بن سکتا تھا، احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں، مگر گولی کتے کو لگ گئی، تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے اے این ایف کا کتا طیاروں کی پارکنگ بے نمبر 25 پر تھا، اس وقت اتحاد ایئر ویز کا طیارے پارک ہو رہا تھا، کنٹرول ٹاور کے آگاہ کرنے پر برڈ شوٹر نے گولی چلائی، کتے کی موجودگی سے متعلق ایپرن ایریا میں مامور اسٹاف نے ٹاور کو اطلاع دی تھی۔

ذرائع کے مطابق کتا مارنے پر اے این ایف حکام سخت برہم ہوئے ہیں، اور ایئرپورٹ کے اعلیٰ حکام تک معاملے کی رپورٹ کر دی گئی ہے، اعلیٰ حکام نے معاملے پر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں