اشتہار

ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی بھی اسرائیلی جارحیت پر پھٹ پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی شہرت یافتہ ہالی وڈ اداکارہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن انجلینا جولی بھی غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر برس پڑی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی شہرت یافتہ ہالی وڈ اداکارہ اور یو این کی سابق رکن انجلینا جولی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نےکہا کہ اسرائیل میں جو کچھ ہوا وہ غزہ کی شہری آبادی پر بمباری کا جواز نہیں ہو سکتا، چند ٹرک غزہ کی امدادی ضروریات پوری نہیں کرسکتے۔

- Advertisement -

انجلینا جولی نے  اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ایندھن اور پانی کی فراہمی روکنے کو اجتماعی سزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے لوگوں کے پاس جانے کے لیے نہ کوئی اور جگہ، نہ خوراک تک رسائی، نہ انخلا کا کوئی امکان اور نہ ہی سرحد پار کرکے پناہ لینے کا بنیادی انسانی حق موجود ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے لیے خیرسگالی کی سابق سفیر نے مزید کہا کہ غزہ کی کل آبادی 20 لاکھ ہے جن میں آدھے بچے ہیں، جو دو دہائیوں سے محاصرے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

واضح رہے کہ  فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے جس میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، شہید فلسطینیوں میں آدھے سے زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

دوسری جانب امریکا، برطانیہ اور فرانس سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں