منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

پاک فوج کو عوام کی مدد کرتے اور زندگیاں بچاتے دیکھا، انجلینا جولی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان آنے والی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈی نیشن سینٹرکا دورہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انجلینا جولی نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دنیا کی توجہ مرکوز کرانے کا عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بدترین تباہی، عوامی مشکلات اور پاک فوج کے ریلیف آپریشن کی حقیقی منظرکشی کی۔

انجلینا جولی مشکلات میں گھری عوام کی مدد میں دن رات مصروف پاک فوج سے متاثر ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی امدادی سرگرمی دیکھی تو دیکھا وہ پاک فوج کررہی ہے۔

- Advertisement -

انجلینا جولی نے کہا کہ ہرجگہ پاک فوج کو عوام کی مدد کرتے اور زندگیاں بچاتے دیکھا، جن زندگیوں کو بچایا گیا ان سے بات کی مگر وہ ابھی محفوظ نہیں۔

ہالی ووڈ کی اداکارہ کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے جو تباہی ہوئی ہے دنیا کو اس کا اندازہ ہی نہیں، آئندہ ہفتوں میں بھرپور مدد نہ پہنچی تو زندہ بچنے والے بھی نہیں بچیں گے۔

May be an image of 3 people, people standing and indoor

انہوں نے کہا کہ زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا ان انسانوں میں بےشمار بچے بھی ہیں، میں نے ایسی تباہی اپنی زندگی میں پہلے کہیں نہیں دیکھی۔

انجلینا جولی نے کہا کہ متاثرین کو خوراک، شیلٹر اور طبی سہولتوں کی ہنگامی بنیادوں پر ضرورت ہے، پہلے جب بھی آئی پاکستانی عوام کو افغان عوام کی مہمان نوازی کرتے پایا۔

انجلیناجولی نے عالمی برادری سے پاکستان میں متاثرین کی مدد کیلئےڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے جو صورتحال ہے دنیا کو اس پر جاگنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستانیوں کی بڑی تعداد خود بڑی قدرتی آفت کا شکار ہے، یہ بہت سارے لوگوں کی زندگی وموت کا مسئلہ ہے۔

ہالی ووڈ کی اداکارہ نے کہا کہ کلائمنٹ چینج کے کم ذمہ دار ممالک کو دوسروں کی نسبت زیادہ تباہی کا سامنا ہے، مصیبت کی اس گھڑی میں میرا دل پاکستانی عوام کے ساتھ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں