اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی کرونا کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: آسٹریلیا کے خلاف نبردآزما سری لنکن ٹیم کے لئے بُری خبر ہے کہ مایہ ناز بیٹر کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سینئر کھلاڑی اینجلو میتھیوز کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، آسٹریلیا کے خلاف گال ٹیسٹ کے تیسرے روز طبیعت ناسازی کے باعث وہ میدان میں نہیں آسکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: گال ٹیسٹ: سری لنکا کو کینگروز کے ہاتھوں عبرتناک شکست

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے میتھیوز کی کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کرکٹر کے ریپڈ ٹیسٹ میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے،بورڈ کا کہنا ہےکہ انجیلو میتھیوز کا ٹیسٹ طبیعت ناساز ہونے پر کیا گیا اور کرونا مثبت آنے پر انہیں مکمل پروٹوکول کے ساتھ آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

انجیلو میتھیوز کی جگہ اوشادا فرنینڈو کو کوویڈ ری پلیسمنٹ کے طور پر پلیئنگ الیون میں شامل کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے گال ٹیسٹ میں میزبان سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں