اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

گال ٹیسٹ: سری لنکا کو کینگروز کے ہاتھوں عبرتناک شکست

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: نیتھن لیون اور پارٹ ٹائمر ٹریوس ہیڈ نے آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میں کامیابی دلوادی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے گال ٹیسٹ میں سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

سری لنکا اپنی دوسری اننگز میں محض 113 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، آسٹریلوی اسپنرز نیتھن لیون نے آئی لینڈرز کا ٹاپ آرڈر تباہ کیا جبکہ پارٹ ٹائم بولر ٹریوس ہیڈ نے جادوئی بولنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لیون نے بھی چار شکار کئے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا، آسٹریلیا میچ کے درمیان حادثہ، ویڈیو وائرل

کینگروز کو گال ٹیسٹ جیتنے کے لئے محض پانچ رنز کا ٹارگٹ ملا جسے اوپنربیٹر ڈیوڈ وارنر نے چوکا اور چھکا مارتے ہوئے حاصل کرلیا، اسی فتح کے ساتھ کینگروز کو دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔

سیریز کا دوسرا میچ آٹھ جولائی سے کھیلا جائےگا۔Image

گال ٹیسٹ کے آغاز پر میزبان سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، سری لنکن ٹیم نروشن ڈکویلا (58) کی نصف سنچری کی مدد سے 212 رنزبناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔اینجلو میتھیوز 39، کپتان دیموتھ کرونا رتنے 28، پتھم نسانکا 23 اوررمیش مینڈس 22 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے 5، مچل سویپسن نے 3 جبکہ مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں کیمرون گرین کے 77 ، عثمان خواجہ 71 اور ایلکس کیری کے 45 رنز کی بدولت 321 رنز بنائے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں