تازہ ترین

بھارت، پٹاخے جلانے کی اجازت نہ دینے پر نوجوان کا خوفناک انتقام

اندور: بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں پٹاخہ جلانے کی اجازت نہ دینے پر پڑوسی سے خوفناک انتقام لیتے ہوئے اُسے لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مدھیا پردیش کے علاقے بنگنگا میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر پٹاخے جلانے کی اجازت نہ دینے پر پڑوسی سے خوفناک انتقام لیا۔

نوجوان نے پیر کے روز پٹاخے جلانے کی اجازت نہ دینے پر پڑوسی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس میں پوری گاڑی جل کر خاکستر ہوگئی۔

بنگنگا پولیس نے پڑوسی کی شکایت پر ملزم کو منگل کے روز کھوسہ نگر سے تعلق رکھنے والے شخص کو گرفتار کیا، جس نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اُس نے انتقام لینے کے لیے یہ واردات کی۔

منیش نامی شخص نے بتایا کہ منگل کی صبح جب وہ گھر سے باہر نکلا تو گاڑی جل کر تباہ ہوچکی تھی، جس پر وہ تھانے پہنچا اور نامعلوم شخص کے خلاف شکایت درج کرائی۔

پولیس نے شکایت درج ہونے کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کیں، جس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق روی راجپوت نامی ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروئای کی جارہی ہے۔

روی نے پولیس کو بتایا کہ اُس کے ساتھ ایک اور دوست بھی کارروائی میں شامل تھا، پولیس نے چوچو الیاس ساگر کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔

Comments

- Advertisement -