منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

بکرا کیوں فروخت کیا؟ بیٹے نے ماں کو قتل کر کے لاش صندوق میں چھپا دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں 12ویں جماعت کے طالب علم نے اپنی غیر موجودگی میں بکرا فروخت کرنے پر ماں کو موت کے گھاٹ اتار کر لاش صندوق میں چھپا دی۔

مذکورہ واقعہ ریاست راجستھان کے ضلع جھالاوان کے گاؤں سملیا پیش آیا۔ مقتولہ کی شناخت 40 سالہ نودیان بائی میگھوال کے نام سے ہوئی ہے جو بلرام نامی شخص کی اہلیہ ہیں۔

مزید پڑھیں: شوہر نے 8 ماہ کی حاملہ بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹے نے اپنی ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا، خاتون کے سر اور جسم پر گہرے زخم ہیں، ملزم نے لاش کو کمبل سے لپیٹ کر صندوق میں بند کر دیا تھا۔

بلرام نے جب گھر پہنچ کر اہلیہ کے بارے میں دریافت کیا تو ملزم نے بتایا کہ وہ کھیتوں میں کام کرنے گئی ہیں، تاہم بعد میں اس نے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم کی عمر کے بارے میں تعین کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں