تازہ ترین

شوہر نے 8 ماہ کی حاملہ بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں شوہر نے ناراض ہو کر میکے جانے والی حاملہ بیوی کو قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ لیاقت پور میں پیش آیا جہاں 8 ماہ کی حاملہ خاتون دو روز پہلے اپنے خاوند کے ساتھ جھگڑے پر ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی۔

پولیس نے مقتولہ کے شوہر اور سسر کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اس سے قبل ایسا ہی ایک دل خراش واقعہ دو سال قبل سندھ کے شہر سکھر میں پیش آیا تھا جہاں ساس، سسر اور شوہر نے حاملہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے ساس اور سسر کو گرفتار کرلیا تھا تاہم شوہر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

پولیس کو سی سیکشن تھانہ کی حدود فریک ہل کالونی میں خاتون کے قتل کی اطلاع ملی تھی۔

مقتول خاتون کے بھائی کے مطابق ساجدہ کے شوہر کاشف نے اپنے والدین کے ہمراہ اس کی بہن کو تشدد کا نشانہ بنا کر اور گلا دبا کر مار ڈالا۔

ابتدائی رپورٹس میں خاتون پر تشدد کے نشانات واضح پائے گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -