تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

بیوی نے فیس بک لائیو پر شوہر کو کیوں قتل کیا؟ وجہ سامنے آگئی

مسی سیپی : امریکا میں ایک خاتون نے ذرا سی بات پر طیش میں آکر اپنے شوہر کو گولی مار کر قتل کردیا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے امریکی ریاست مسی سیپی کی رہائشی ایک خاتون کو قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا، ملزمہ کدیجا براؤن پر الزام ہے کہ اس نے فیس بک لائیو پر اپنے شوہر جیریمی براؤن پر فائرنگ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ 28 سالہ کدیجا براؤن کی اپنے شوہر جیریمی سے فیس بک لائیو پر بحث کے بعد تلخ کلامی ہوئی، جیریمی براؤن اپنی بیوی کے گولی چلانے سے پہلے اپارٹمنٹ سے نکلنے کی کوشش کر رہا تھا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتول کی لاش کو قبضے میں لے لیا، جیریمی گولی لگنے کے فوری بعد ہی چل بسا تھا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والی ایک نائن ایم ایم ہینڈ گن برآمد کی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان پہلے بھی اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے، یہ واقعہ فیس بک لائیو پر دیکھا گیا تھا جس کے بعد اس ویڈیو کو ہٹا دیا گیا ہے۔

ملزمہ کڈیجا براؤن گزشتہ دنوں فیس بک پر ایسی پوسٹیں کرتی رہی ہے جس میں اس نے اپنے شوہر پر متعدد عورتوں کے ساتھ دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا، اس کے علاوہ براؤن نے ٹِک ٹاک ویڈیوز کے علاوہ کئی بار فیس بک لائیو بھی کیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -