تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

انیل کپور نے فلموں کی ناکامی کو مونچھیں ہٹانے سے جوڑ دیا

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار انیل کپور نے اپنی فلم ’لمحے‘ کی ناکامی کو مونچھیں ہٹانے سے جوڑ دیا جس پر ہر کوئی حیرت زدہ ہے۔

بھارتی کامیڈی شو ’کیس تو بنتا ہے‘ میں جب میزبان و اداکار ریتیش دشموک نے سوال پوچھا: ’آپ نے ہر فلم میں مونچھیں رکھیں سوائے ’لمحے‘ کے، لیکن ’لمحے‘ کے بعد آپ نے کبھی مونچھیں نہیں ہٹائیں، اس کی کیا وجہ ہے؟‘

اس کے جواب میں انیل کپور نے کہا: ’دو فلموں میں مونچھیں صاف کی تھیں، لیکن بدقسمتی سے وہ فلمیں ہی صاف ہوگئیں یار۔۔‘۔

شو میں اداکار سے پوچھا گیا: ’آپ کس طرح کا یوگا کرتے ہیں جو اس کے ماہر بھی نہیں کرتے، اُن کے بھی دس بارہ بال سفید ہوتے ہیں مگر آپ کا تو ایک بال بھی سفید نہیں ہے‘۔

جس پر انیل کپور نے قہقہہ لگاتے ہوئے جواب دیا: ’میرا ایک بال سیفد ہے‘۔

انیل کپور کو بالی وڈ کا لیجنڈری اداکار کہا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنی لاجواب اداکاری سے کئی مقامی اور بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کیے۔ وہ تقریباً چار دہائیوں سے فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -