اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

کیا اب بگ باس کی میزبانی سلمان خان کی جگہ انیل کپور کریں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی:  جیو سینما نے او ٹی ٹی پر ریلیز ہونے والے بگ باس 3 کا ٹیزر جاری کر دیا جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کو لگتا ہے کہ شو کی میزبان اب سلمان خان کی جگہ انیل کپور کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیو سینما کی جانب سے انسٹاگرام پر ٹیزر جاری کیا گیا جس کے مطابق یہ جون میں ریلیز کیا جائے گا۔ ٹیزر میں دعویٰ کیا گیا کہ آئندہ ریلیز ہونے والے سیزن کو دیکھ کر شائقین پچھلے سیزن کو بھول جائیں گے۔

بگ باس 3 مئی میں ریلیز ہونا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس کی ریلیز جون تک ملتوی کی گئی۔

- Advertisement -

ٹیزر جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہوئیں کہ انیل کپور سلمان خان کی جگہ شو کی میزبانی کریں گے کیونکہ ٹیزر کے آخر میں یہ جملہ سنا گیا ’یہ سیزن ہوگا خاص، ہوگا جھکاس‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by JioCinema (@officialjiocinema)

دراصل ’جھکاس‘ انیل کپور کا پسندیدہ ڈائیلاگ ہے جو اداکار اکثر استعمال کرتے ہیں۔ شائقین نے اس لفظ کے استعمال پر اندازہ لگایا کہ انیل کپور نئے میزبان ہوں گے لیکن ابھی اس کا باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔

جاری ٹیزر میں پچھلے سیزن کے وہ مناظر بھی دکھائے گئے جس میں ابھیشیک ملہان اور اویناش سچدیوا کی لڑائی ہوتی ہے۔

اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ سلمان خان تاریخ کے مسائل کی وجہ سے ریئلٹی شو کی میزبانی سے محروم ہو سکتے ہیں اور شو کے ممکنہ نئے میزبان کیلیے انیل کپور کے علاوہ فلمساز کرن جوہر اور اداکار سنجے دت کا نام بھی سامنے آیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں