جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

جانوروں کے حقوق کے لئے سرگرم تنظیم کی کتوں کو بچانے کے لئے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جانوروں کے حقوق کے لئے سرگرم تنظیم Pakistan Animal Welfare Society کے اراکین نے جامعہ کراچی میں آوارہ کتوں کو بچانے کے لئے شیخ الجامعہ ڈاکٹر قیصر سے ملاقات کی۔

ملاقات کا انعقاد سیم ستار نامی جانوروں سے محبت کرنے والے ایکٹویسٹ نے کیا جو کہ آوارہ کتوں کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کے لئے سرگرم ہیں۔

جامعہ کراچی گزشتہ کئی سال سے آوارہ کتوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے انہیں زہردینے ہے یا پھرگولی مارنے کا طریقہ استعمال کرتی ہے۔

جانوروں کے حقوق کی تنظٰیم نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے درخواست کی کہ یونیورسٹی نے ان آوارہ کتوں کو قتل کرنے کے بجائے انہیں اڈاپٹ کرکے ان کی ویکسینیشن کرائے اور ان کی افزائشِ نسل کی روک تھام کے اقدامات کرے۔

تنظیم کے ارکان کا کہنا تھا کہ اس طریقے سے نا صرف یہ کہ کچھ عرصے میں یونیورسٹی میں کتوں کی آبادی کم ہوجائے گی بلکہ کیمپس سے باہر کے آوارہ کتوں کا داخلہ بھی بند ہوجائے گا۔

تنظیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس طریقہ کار استعمال سے یونیورسٹی میں موجود آوارہ کتے بے ضرر ہو جائیں گے اور طلبہ اور
اسٹاف ان سے محفوظ رہیں گے۔

شیخ الجامعہ ڈاکٹر قیصر کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کا خیرمقدم کیا اور اس بات سے اتفاق کیا کہ کتوں کو قتل کرنا ظالمانہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں