منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

رنبیر کپور کی ایکشن فلم ’اینیمل‘ کے ٹریلر نے دھوم مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کی فلم اینیمل کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کی انیمیل کے ساڑھے تین منٹ طویل ٹریلر کو جمعرات کی سہ پہر ریلیز کیا گیا جس کی کاسٹ میں انیل کپور، رشمیکا مندانہ، بوبی دیول بھی شامل ہیں۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ رنبیر کی پرورش اور خاندان کے ساتھ پریشان کن تعلقات کے نتیجے میں وہ سیدھے سادے انسان سے ایک کرمنل بن جاتے ہیں۔

- Advertisement -

اینیمل کی کہانی ایک باپ بیٹے کے بندھن کے گرد گھومتی ہے جو انڈر ورلڈ میں انتہائی خونریزی کے پس منظر میں قائم ہے جس کی وجہ سے بیٹا ایک شیطانی سائیکوپیتھ بن جاتا ہے۔

فلم کے ہدایت کار سندیپ ریڈی کے مطابق فلم کا رن ٹائم تین گھنٹے 21 منٹ سے زائد ہے جبکہ سنسر بورڈ نے اسے اے سرٹیفکیٹ دیا ہے۔

اگست کی ریلیز سے ملتوی ہونے کے بعد ‘اینیمل’ یکم دسمبر کو پانچ زبانوں میں تھیٹر میں ریلیز کے لیے شیڈول ہے، جس کا باکس آفس پر وکی کوشل کی ‘سیم بہادر’ کے ساتھ ٹکراؤ ہے۔

رنبیر کپور عام طور پر ایک فلم کا معاوضہ 60 سے 70 کروڑ بھارتی روپے وصول کر تے ہیں لیکن انہوں نے فلم اینیمل کے لئے اپنا معاوضہ آدھا کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور نے مرکزی کردار کے لئے صرف 30 سے 35 کروڑ روپے معاوضہ لیا ہے جبکہ فلم کے منافع میں بھی ان کا حصہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں