تازہ ترین

انجمن تاجران نے نگراں وزیرخزانہ کی ایف بی آر میں اصلاحات کو مسترد کردیا

آل پاکستان انجمن تاجران نے ایف بی آر میں اصلاحات مسترد دیا، اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہ کرنے کا شکوہ بھی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرخزانہ کی جانب سے ایف بی آر میں اصلاحات کے حوالے سے آل پاکستان انجمن تاجران نے شدید ردعمل دیا ہے۔ صدرآل پاکستان انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ تاجر برادری نگرانوں کے بنائے کسی آرڈیننس کو تسلیم نہیں کرے گی،

اجمل بلوچ نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کو مسترد کرتے ہیں۔ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی گئی۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران نے کہا کہ نگراں الیکشن کرانے آئے تھے اور کراکر گھر جائیں۔ نگراں اداروں میں اصلاحات آنے والے منتخب نمائندوں کیلئے چھوڑیں۔

اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ نگرانوں کو کوئی حق نہیں کہ وہ اصلاحات کے نام پر کوئی نیا تجربہ کریں۔ کسی قسم کی اصلاحات کا حق صرف عوام کے نئے منتخب نمائندوں کو حاصل ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت کاروباری طبقہ انتہائی مشکلات کا شکار ہے۔ آنے والے وقت میں معاشی استحکام لانے کی کوشش کی جائے۔

Comments

- Advertisement -