شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انمول بلوچ کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔
سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائٹس پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکارہ ماورا حسین، نیلم منیر اور کبریٰ خان کے بعد اب انمول بلوچ بھی پیا گھر سدھارنے کو تیار ہیں۔
ویب سائٹس پر یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انمول بلوچ کی شادی کی تصدیق ہوچکی ہے اور وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔
اداکارہ نے دولہا سے متعلق بھی خبریں گردش کررہی ہیں۔
یہ کہا جارہا ہے کہ انمول بلوچ کے ہونے والے شوہر کا نام عمیر بیگ ہے جن کا شوبز سے تعلق نہیں بلکہ وہ سابق وزیر کے بیٹے ہیں۔
انمول بلوچ نے اس سے قبل گاؤں کشمور سے شادی کی پیشکش موصول ہونے کا انکشاف کیا تھا جسے انہوں نے انکار کردیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ وہ شہر میں رہنے کی وجہ سے گاؤں میں زندگی بسر نہیں کرسکیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ چاہتی ہوں کہ جیون ساتھی ایماندار، سمجھدار اور شریف انسان بھی ہو۔
کام کے محاذ پر انمول بلوچ نے ڈرامہ سیریل ’من آنگن‘۔ ’ایک ستم اور۔‘ اور ’خواب نگر کی شہزادی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔