تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

’آسیب زدہ‘ گڑیا میوزیم سے پُر اسرار طور پر فرار، معمہ حل ہوگیا

فلوریڈا: ہالی ووڈ کی متعدد فلموں میں دہشت کی علامت کے طور پر دکھائی جانے والی ’آسیب زدہ‘ گڑیا میوزیم سے پراسرار طور پر فرار ہوگئی۔

ایک روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یہ دعویٰ کیا گیا کہ ’اینابیل میوزیم سے فرار ہوگئی ہے اور اُس کی پراسرار گمشدگی کے بارے میں کسی کو کوئی علم نہیں ہے‘۔

یاد رہے کہ اینابیل وہ گڑیا ہے جسے ہالی ووڈ کی کئی ڈراؤنی فلموں میں دکھایا گیا ہے، یہ گڑیا امریکا کے مشہور وارنر خاندان کی ملکیت ہے جن کا ہمیشہ سے یہ دعویٰ رہا ہے کہ یہ گڑیا آسیب زدہ ہے اور اس میں ایک مردہ لڑکی کی روح حلول کرچکی ہے۔

اینابیل کے میوزیم سے فرار ہونے کی اطلاع صارفین کو وکی پیڈیا پیج پر ملی جس میں بتایا گیا تھا کہ ’اینابین کینکٹی کٹ کے آؤکلٹ میوزیم میں واقع اپنے انکلوژر میں موجود نہیں ہے‘۔

یہ خبر سامنے آنے کے بعد عجائب گھر کی انتظامیہ حرکت میں آئی اور پھر اُس نے تفتیش کاروں کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا۔

تفتیش کاروں اور کونجرنگ فرنچائز کے مالکان ایڈ اینڈ لورین وارن کے داماد نے پراسرار گمشدگی کے حوالے سے وضاحتی پیغام جاری کیا۔

ورانر خاندان کے یوٹیوب چینل پر فیملی کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹونی کا کہنا تھا کہ ’میں آپ کو اینابیل سے متعلق کچھ بتانا چاہتا ہوں، مجھے نہیں معلوم آپ یہ سننا چاہیں گے یا نہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ اینابیل فرار نہیں ہوئی ہے‘۔

انہوں نے اپنی بات کو ثابت کرنے کے لیے اپنے کیمرے کو ڈراؤنی گڑیا کی جانب موڑا جہاں انکلوژر اینابیل میں دیکھا جا سکتا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’اینابیل یہی ہیں، وہ کہیں نہیں گئی، وہ گھومنے نہیں گئی، نہ ہی فرسٹ کلاس  پرواز سے کہیں فرار ہوئی ہے‘۔

ٹونی کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر اینابیل کہیں چلی جاتی تو مجھے سچ میں تشویش ہوتی اور میں بھی اُسے آسیب زدہ گڑیا ہی سمجھتا، وہ تو کھیلنے کے لیے بھی نہیں جاتی‘۔

اینابیل اپنی ذاتی فرینچائز سے پہلے دی کونجرنگ فلم میں شامل کی جا چکی ہے۔ اس سے قبل اسے 2019 میں ‘اینابیل کمز ہوم’ میں بھی شامل کیا جا چکا ہے۔

Comments

- Advertisement -