تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

ترکی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے اہم ہدایات

انقرہ: ترکی میں قائم پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے پاکستانی کیمونٹی کے لیے خصوصی پیغام جاری کردیا گیا۔

انقرہ میں قائم سفارت خانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں پاکستانی شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کرونا وائرس سے متعلق رہنمائی یا مدد لینے کےلیے ترکی کے وزارتِ صحت کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی ہیلپ لائن 184 پر رابطہ کریں۔

سفارت خانے کے ترجمان نے ہدایت کی کہ ہے کہ کرونا وائرس کی تشویش کی صورت میں ہیلپ لائن پر رابطہ کریں جہاں آپ کو چودہ احتیاطی تدابیر سنائی دیں گی۔

’پھر ایک کا بٹن دبائیں جس کے بعد آپ کا رابطہ ترک نمائندے سے آپ کا رابطہ بحال ہوجائے گا اور پھر آپ اُن سے کسی بھی قسم کی معلومات فراہم کرنے کی درخواست کرسکتے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: ’ایک ماہ میں 10 لاکھ کرونا کٹس تیار کرسکتے ہیں‘

سفارت خانے کے ترجمان نے پاکستانی طالب علم اور کیمونٹی کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ترک حکومت کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔

سینیٹائزر کا استعمال کریں، صابن سے ہاتھ منہ دھوئیں، اگر گھر سے باہر نکلنے کی ضرورت پیش آئے تو دستانیں اور ماسک پہنیں جبکہ متناسب خوراک استعمال کریں۔

سفارت خانے کے ترجمان نے پاکستانی طالب علموں اور کیمونٹی کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کرونا وائرس سے متعلق تازہ ترین صورت حال حاصل کرنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کی ویب سائٹ پر جائیں، اس کے علاوہ کسی بھی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات پر یقین نہ کریں۔

یاد رہے کہ ترکی میں کرونا وائرس سے دو روز پہلے مریض کی موت ہوئی جس کی حکومت نے تصدیق کی اور بتایا کہ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد بھی 98 تک پہنچ گئی ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ خود کو گھروں تک محدود کرلیں اور حکومت کا ساتھ دیں، ترکی جلد ہی کرونا وائرس کو شکست دے گا۔

Comments

- Advertisement -