ریل کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر ہے کہ پاکستان ریلوے نے عید کے موقع کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان ریلویز نے عیدالفطر کے موقع پر کرایوں میں 25 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ مسافر اس سہولت سے عید کے تینوں دن فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
تاہم ریلوے ٹکٹوں میں اس رعایت کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ عیدالفطر کے موقع پر پاکستان ریلویز نے ملک کے مختلف حصوں میں اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا جس کا آغاز ہوچکا ہے۔