اشتہار

ٹیکس دہندگان کیلیے رعایتی پیکیج کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:سندھ ریونیو بورڈ نے ٹیکس دہندگان کے لیے رعایتی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے سرچارج کی ادائیگی100فیصد معاف کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران کاروبار کی بندش کے باعث سندھ ریونیو بورڈ نے ٹیکس دہندگان کے لیے رعایتی پیکیج تیار کیا ہے۔

رعایتی پیکج کے تحت سروس پروائیڈرز، ودہولڈنگ ایجنٹس، ٹیکس دہندگان کورعایت ملےگی جب کہ قابل ادائیگی ٹیکس پرجرمانےکی ادائیگی بھی معاف،قید،پراسکیوشن سےبھی استثنیٰ دیدیاگیا ہے۔

- Advertisement -

سرچارج کی ادائیگی100فیصدمعاف کرتے ہوئے 30مئی تک قابل ادائیگی ٹیکس پر ڈیفالٹ سرچارج وصول نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ ریونیوبورڈ کا کہنا ہے کہ ٹیکس دہندگان رعایتی پیکیج سے30جون تک فائدہ اٹھاسکیں گے، 31مئی تک واجب الادا ٹیکس15جون تک جمع کرانے پر ڈیفالٹ سرچارج نہیں ہوگا۔

اسی طرح 16سے22جون تک واجب الادا ٹیکس جمع کرانےپر95فیصدڈیفالٹ سرچارج نہیں ہوگا، 23سے30جون تک ٹیکس ادائیگی پرڈیفالٹ سرچارج میں90فیصدرعایت ہوگی۔
سندھ ریونیو بورڈ نےٹیکس رعایتی پیکیج کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے فیصلوں سے آگاہ کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں