پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم اکبر ایوب نے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں میٹرک کے طلبا کے نتائج آچکے ہیں، کنٹرول امتحانات کا کہنا ہےکہ امتحان میں تمام 73833طلبہ و طالبات پاس ہوگئے، کوئی بھی طالب علم فیل نہیں ہوا ہے۔
29 ہزار سرکاری اسکولز اور 35 ہزار نجی اسکولز کے طلبا پروموٹ کردیئے گئے۔
دوسری جانب وفاقی تعلمی بورڈ کے میٹرک نتائج میں کم نمبروں والے طلبہ کے لیے اچھی خبر آگئی، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا خصوصی امتحانات کااعلان کردیا اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
میٹرک نتائج میں کم نمبروں والے طلبا کے لیے اچھی خبر
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ خصوصی سالانہ امتحانات 2020 کاآغاز 23 ستمبر سے ہوگا، داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 اگست مقرر کی گئی ہے۔
یاد رہے وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں سائنس، آرٹس گروپ کی پوزیشنز لڑکیوں نے حاصل کر کے میدان مار لیا تھا۔