تاریخی بابری مسجد کے حوالے سے مشہور شہر ایودھیا کے مسلمانوں نے سال رواں نئی مسجد کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
بھارت کے شہر ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد شہید کر کے اس کی جگہ متنازع رام مندر کے رواں ماہ افتتاح کی حکومتی سطح پر تیاریاں جاری ہیں تو دوسری جانب اسی شہر کے مسلمانوں نے رواں سال ہی نئی مسجد کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اس مسجد کا نام نبی آخر الزماں ﷺ کے نام پر ’’مسجد محمد بن عبداللہ‘‘ رکھا گیا ہے۔
حاجی عرفات شیخ نے کہا کہ ’ہماری کوشش لوگوں کے درمیان دشمنی، نفرت کو ختم کرنے اور ایک دوسرے کے لیے محبت پیدا کرنا رہی ہے۔ اگر ہم اپنے بچوں اور لوگوں کو اچھی باتیں سکھائیں تو یہ تمام لڑائی بند ہو جائے گی۔
آئی آئی سی ایف کے صدر ظفر احمد فاروقی نے کہا کہ ہم نے کسی سے رابطہ نہیں کیا تھا اور فنڈز کے لیے کوئی عوامی تحریک نہیں چلائی۔
رام مندر کا افتتاح قریب، ایودھیا کے مسلمانوں کی تلخ یادیں تازہ
آئی آئی سی ایف کے سیکریٹری اطہر حسین نے کہا کہ مسجد کے منصوبے میں اس لیے بھی تاخیر ہوئی کہ اس کے ڈھانچے میں تبدیلیاں کرنی پڑیں۔ کمپلیکس میں 500 بستروں پر مشتمل ہسپتال کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔