تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

آئندہ بجلی کی قیمت نہ بڑھانے کا اعلان

لاہور: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے آئندہ بجلی کی قیمت نہ بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

ایک بیان میں خرم دستگیر نے کہا کہ موسم گرما میں بجلی فراہمی کی صورتحال بہتر ہو گی اور آئندہ بجلی کی قیمت نہیں بڑھائی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ اس سال 3ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ہے جب کہ سابق حکومت نے 4 سال توانائی پر کوئی کام نہیں کیا، کراچی کے نیوکلیئر پلانٹ کا افتتاح بھی کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بجلی کے کارخانے درآمدی فیول والے نہیں لگیں گے، 15ارب روپےکی لاگت سے تھرمٹیاری لائن مکمل کر لی ہے لائن پاکستان کےتھرکوئلےکی توانائی کوپورے ملک سےجوڑےگی یہ منصوبہ بہت بڑی کامیابی ہے جس میں وزیرخزانہ نے بڑی مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے کولان تک دوسرا منصوبہ بھی مکمل کیا ہے یہ دومنصوبے ہماری حکومت کےمثالی کام ہیں ہم شمال میں بڑے ڈیم بنا رہےہیں، داسو بھاشاڈیم سے بجلی لانےکےلئےلائن کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

Comments

- Advertisement -