تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

مری اور گلیات کو کھولنے کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے صورتحال کنٹرول میں آنے پر آج رات 9 بجے سے مری اور گلیات کو کھولنے ‏کا اعلان کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مری کو آج رات 9بجے ‏کھول دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ 64 ہزار گاڑیاں مری چلی گئیں ہمیں روکنا چاہئے تھا لیکن لوگ رک نہیں رہے تھے ‏پولیس سے الجھ رہےتھے ہم نےکئی گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی لیکن لوگ جانا چاہتے تھے یہ پولیس کے بس ‏کا کام نہیں تھا ہم نےفورسز سےمدد لی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما علی نوازاعوان نے کہا کہ اپوزیشن کےکون سےرہنمامری ‏گئے ہیں؟ اپوزیشن کےلوگ صرف ٹی وی پربیٹھ تنقیدکرتےہیں پہلی اپوزیشن ہےجولوگوں کےدردکاحصہ نہیں بننا ‏چاہتی صرف تنقیدکرتی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مری کی صورتحال پرعثمان ‏بزدار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں مری میں لوگ مر رہے تھے اور وزیراعلیٰ پنجاب میٹنگ میں مصروف تھے ‏جمعہ کی شام سے وزیراعلیٰ پنجاب نےکیا اقدامات کیےتھے؟

Comments

- Advertisement -