اشتہار

عید الفطر پر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: عید الفطر کے موقع پر ٹرینوں کے کرایوں میں 33 فیصد کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ عید تعطیلات میں ٹرینوں کے کرایوں میں 33 فیصد کمی ہوگی جس کا اطلاق تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز پر ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے عید الفطر پر پانچ اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔

- Advertisement -

ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت اور عید پر سفر کرنے والوں کے رش کے پیش نظر اسپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں، دو اسپیشل ٹرینیں کراچی سے لاہور جبکہ ایک کراچی تاپشاور چلائی جائے گی۔

حکام کا کہنا تھا کہ مسافروں کے رش کے باعث پہلے سے چلنے والی ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز بھی لگائی جائیں گی، حکام نے ورکشاپس ڈویژن کو اسپیشل ٹرینوں کیلئے اضافی بوگیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں