اشتہار

امریکا نے طالبان ارکان پر پابندی لگا دی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا نے افغانستان میں عورتوں اور لڑکیوں کے حقوق سلب کرنے کے الزامات پر طالبان حکومت کے ارکان پر ویزا پابندیاں عائد کر دیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امیگریشن اینڈ نیشنلٹی ایکٹ کے سیکشن 212(a)(3)(C) کے تحت ویزہ کی پابندی کی پالیسی کا اعلان کیا جارہا ہے جس کے تحت طالبان کے موجودہ یا سابق ارکان، غیر ریاستی سکیورٹی گروپوں کے ارکان اور دیگر افراد کے لیے ویزا جاری کرنے کو محدود کیا جا سکتا ہے۔

بیان کے مطابق ویزا پابندی ان پر لگائی جارہی ہے جو تشدد کے ذریعے افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق سلب کرنے کے ذمہ دار ہیں یا اس میں ملوث سمجھے جاتے ہیں۔

- Advertisement -

بیان میں کہا گیا کہ طالبان نے عوامی یقین دہانی کروائی تھی وہ تمام افغانوں کے انسانی حقوق کا احترام کریں گے لیکن اس کے باوجود افغانوں خصوصاً خواتین اور لڑکیوں کو عوامی زندگی میں شرکت کی پالیسی نافذ کی گئی ہے اور لڑکیوں کے ثانوی تعلیم تک رسائی کا معاملہ ہے۔

اس سے قبل وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ امریکا افغانستان میں عورتوں اور لڑکیوں پر جبر کرنے والوں کے خلاف پابندیاں عائد کر رہا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہم طالبان اور دوسروں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ عورتوں اور لڑکیوں سمیت تمام افغانوں کے انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام کریں جن میں تعلیم کا حق بھی شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں