تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

ملالہ کی درخواست پر پنجاب کے اسکولوں میں سزا پر پابندی کا قانون لانے کا اعلان

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی درخواست پر صوبے کے اسکولوں اور مدارس میں سزا پر پابندی کا قانون لانے کا اعلان کر دیا۔

ملالہ یوسف زئی نے دورہ پاکستان کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کی جس میں ملالہ فنڈ پاکستان کی سرگرمیوں، مستقبل کی حکمت عملی اور منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ صوبے میں تعلیم کے فروغ خصوصاً گرلز ایجوکیشن کے پروگرام پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملالہ یوسف زئی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایجوکیشن سیکٹر میں اصلاحات کی تعریف کی اور ان کے علم دوست اقدامات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

ملاقات میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ طلبہ بالخصو ص طالبات کو جسمانی سزا دینا قطعاً قابلِ قبول نہیں، جسمانی سزا پر پابندی کے قانون پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیں گے، اسی ماہ یہ قانون پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔

پرویز الٰہی نے کہا: ’پرائمری کی سطح پر پنجابی تعلیم کے لیے اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔ مادری زبان کو ذریعہ تعلیم بنانے سے بچوں میں شرح خواندگی بڑھے گی۔ طالبات کے لیے فری ٹرانسپورٹ کا آغاز کر رہے ہیں۔ جنوبی پنجاب کی طالبات کے وظائف میں 100 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔‘

ملاقات میں وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ صوبے کے اسکولوں میں 25 ہزار اساتذہ کی خالی آسامیوں پربھرتی کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -