لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں او پی ڈیز کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔
ترجمان سوشل سیکورٹی کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کل سے صوبے بھر کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں آؤٹ ڈور پیشنٹز(او پی ڈی) سروس کھول دی جائے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں او پی ڈیز کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی، مشتبہ مریضوں کو کوروٹین کی اوپی ڈیز سےدور رکھا جائےگا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں کورونا سے بچاؤ کی آگاہی بھی فراہم کی جائےگی ، عوام کورونا سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے بھی کل سے سرکاری ونجی اسپتالوں کی اوپی ڈیز کھولنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
او پی ڈیز میں مریضوں کا رش کم کرنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے اور کورونا سے بچنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں ملک بھر کے اسپتالوں کی او پی ڈیز کو بند کر کے صرف ایمرجنسی میں مریضوں کا علان کیا جارہا تھا۔
سپریم کورٹ نے 17 روز سے بند او پی ڈیز سے مریضوں کو ہونے والی شدید پریشانی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر او پی ڈیز کھولنے کے احکامات جاری کیے تھے۔