تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

عمرہ درخواست کی آخری تاریخ کا اعلان

سعودی وزارت حج و عمرہ نے یاد دہانی کروائی ہے کہ بیرون ملک سے عمرہ ویزہ کے لیے پیر 16 مئی آخری دن ہے۔

وزارت نے بیان میں واضح کیا ہے کہ عمرہ ویزہ پر بیرون ملک سے مملکت آنے کی آخری تاریخ شوال کا آخری دن ہے جب کہ سعودی عرب سے عمرہ زائرین کی روانگی کا آخری دن 30 ذوالقعدہ ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ ویزے کی مدت 30 روز کر دی گئی ہے، اب عمرہ ویزے پر آنے والے مختلف شہروں میں جا سکیں گے۔

سعودی وزارت کے مطابق عمرہ زائرین مکۃ المکرمہ اور مدینہ منورہ کے شہروں کے درمیان اور مملکت کے تمام شہروں میں اپنے قیام کے دوران جانے کے لیے آزاد ہیں۔

سعودی حکام نے حال ہی میں عمرہ کرنے کے حوالے سے اقدامات میں نرمی کی ہے، کیوں کہ مملکت میں کرونا وبا کے خلاف پابندیوں میں بڑی حد تک نرمی آ چکی ہے۔

وزارت حج و عمرہ نے متعدد پابندیاں ختم کی ہیں جن میں مکہ میں نماز ادا کرنے اور مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ میں جانے کے اجازت ناموں کی منسوخی بھی شامل ہیں، اب زائرین کو اس کی اجازت ہوگی۔

وزارت نے یہ بھی کہا ہے کہ دونوں مقدس مقامات میں داخل ہونے کے لیے حفاظتی ٹیکوں کی جانچ تمام عبادت گزاروں کے لیے ختم کر دی گئی ہے۔

Comments