تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

انو کپور نوسر باز کے جھانسے میں پھنس کر لاکھوں گنوا بیٹھے

ممبئی: کچھ ماہ قبل فرانس میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والے نامور بالی وڈ اداکار انو کپور اپنے ہی ملک میں نوسر باز کے جھانسے میں آکر لاکھوں بھارتی روپے گنوا بیٹھے۔

ہوا کچھ یوں کہ انو کپور کو ایک فون کال موصول ہوئی اور سامنے والے نے اپنا تعارف بطور بینک آفیسر کروایا۔ چال باز نے انہیں بتایا کہ ہمیں آپ کا بینک اکاؤنٹ اپڈیٹ کرنا ہے لہٰذا اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات اور پاسورڈ بتائیں۔

انو کپور نے جھانسے میں آکر اسے بینک اکاؤنٹ کی حساس تفصیلات بمع پاسورڈ شیئر کر دیں جس کے بعد اُس شخص نے اداکار کے اکاؤنٹ سے 4 لاکھ 36 ہزار روپے اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیے۔

مزید پڑھیں: فرانس میں بالی وڈ اداکار انو کپور کا قیمتی سامان چوری ہوگیا

مشکوک ٹرانزیکشن پر انو کپور کے بینک نے ان سے رابطہ کیا اور پولیس میں شکایت درج کروانے کی ہدایت کی۔ بینک نے نوسر باز کے بینک اکاؤنٹ کو منجمد کر دیا اور 3 لاکھ 8 ہزار روپے اداکار کے اکاؤنٹ میں واپس آگئے۔

ادھر ممبئی پولیس نے بھی ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ انو کپور کو باقی کی رقم موصول ہونا باقی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Annu Kapoor (@annukapoor)

Comments

- Advertisement -