site
stats
سندھ

پانچ سال بعد منگھو پیرمیں حضرت سخی سلطان کا میلہ

کراچی: منگھو پیر میں پانچ سال سے سیکیورٹی خدشات کے سبب تعطل کا شکارحضرت سخی سلطان کا سالانہ تین روزہ میلہ جاری ہے‘ میلے کی خصوصیت صاحبِ مزار سے منسوب سینکڑوں بے ضرر مگرمچھوں کی موجودگی ہے جو کہ اس میلے کی انفرادیت کا سبب ہے۔

حضرت سید سخی سلطان حسن المعروف منگھوپیر بابا کے درگاہ پر میلے کا افتتاح ڈھول کی تاپ پر عقیدت مندوں کا دھمال مزار کے قریب مگرمچھوں کی نرسری میں مگرمچھوں کے سردار مور صاحب کا غسل مور ثواب کو میٹھا حلواہ کھلایا گیا اور عطر لگائی گئی۔

MANGHO POST 2

سینکڑوں عقیدت مندوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت ایس ایچ او منگھوپیر غلام حسین کورائی نے میلے کا افتتاح کیا ان کے ہمراہ سماجی کارکن عبدالشکور مینگل سرور شاہ اخوندذادہ ہیڈ محرر محمد وحید تنولی ایاز و دیگر شریک تھے۔

منگھوپیر پولیس نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات کررکھے تھے‘ پولیس کی اضافی نفری نے منگھوپیر مزار کی سیکیورٹی سنبھال رکھی تھی ۔سیکیورٹی کے بہتر انتظامات پرزائرین و انتظامیہ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ پانچ سال منگھوپیر میں میلا منعقد نہ ہونے کے سبب رونقیں مانند پڑ گئی تھی۔

زائرین نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف غلام حسین کورائی نے بہادری کے ساتھ جنگ لڑی بہترین حکمت عملی کے سبب منگھوپیر کو دہشتگردوں سے پاک کیا غلام حسین کورائی کی جدوجہد کے باعث ہی آج منگھوپیر میں میلے کا انعقاد ممکن ہوا ہے۔ منگھوپیر میلے کے انعقاد کا تمام تر کریڈت پولیس اور رینجرز کو جاتا ہے ۔

انتظامیہ نے زائرین سے اپیل کی کہ وہ بلا خوف و خطر منگھوپیر میلے میں شریک ہوں اور عقیدت کا اظہار کریں ۔

MANGHO POST 3

بعد ازاں مگرمچھوں کی نرسری سے سردار مگرمچھ مور صاحب کو غسل دیکر سینکڑوں عقیدت مندوں نے ڈھول کی تاپ پر دھمال کرتے ہوئے حضرت سخی سلطان المعروف منگھوپیر بابا کے مزار پر حاضری دی ایس ایچ او منگھوپیر غلام حسین کورائی سرور شاہ اخوندذادہ اور عبدالشکور مینگل نے خلیفہ سجاد کے ہمراہ درگاہ پر چادر چڑھائی۔

منگھوپیر میلا تین روز جاری رہنے کے بعد بروز پیر چاند رات کو اختتام پذیر ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top