تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کرونا کے مزید 55 مریض لقمہ اجل بن گئے

اسلام آباد : کرونا وائرس کے وار سے 24 گھنٹے کے دوران مہلک وبا میں مبتلا مزید 55 مریضوں کی جان لے لی، مرنے والوں کی مجموعی عداد 9 ہزار 929 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کرونا مریضوں سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کرونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کیسز رپورٹ ہونے کی شرح بھی 6.12 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں کرونا وائرس کے 32 ہزار 205 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے ایک ہزار 974 نئے کیسز سامنے آگئے۔

چوبیس گھنٹے میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6.12 فیصد ہے، این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 39 ہزار 488 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے دو ہزار 263 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments

- Advertisement -