تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاکستان میں مزید 55 کرونا مریض انتقال کرگئے

اسلام آباد : پاکستان پر کرونا کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 55 کرونا مریض دم توڑ چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مہلک وبا کرونا وائرس کی لپیٹ میں آنے والے افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دو ہزار ایک سو 23 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 55 مزید کرونا مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جس کے بعد ملک میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 772 تک ہوگئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 102 ہے۔

نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک بھر میں 39 ہزار 450 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک ملک میں 72 لاکھ 2 ہزار 76 کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -