اشتہار

پی ٹی آئی کے دیگر 70 ایم این ایز نے بھی استعفے منظور کرنے کا اقدام چیلنج کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ٹی آئی کے دیگر 70 ایم این ایز نے بھی استعفے منظور کرنے کا اقدام چیلنج کر دیا، جسٹس شاہد کریم کچھ دیر بعد درخواست پر سماعت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے دیگر70 ایم این ایزنےبھی استعفے منظور کرنے کا اقدام کیخلاف درخواست دائر کردی۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی ،جسٹس شاہد کریم کچھ دیر بعد سماعت کریں گے

- Advertisement -

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے43 ارکان کے استعفے منظور کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر سے7مارچ کو جواب طلب کرلیا۔

یاد رہے عدالت نے الیکشن کمیشن کا ممبران کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام معطل کر رکھا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی ارکان کی جانب سے درخواست میں اسپیکرکی جانب سےاستعفے منظور کرنےکااقدام چیلنج کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں