پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

چینی سٹہ اسکینڈل میں ملوث ایک اور ملزم قانون کی گرفت میں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے میرپور خاص میں کارروائی کرتے ہوئے چینی سٹہ اسکینڈل میں ملوث جگل کشور نامی بروکر کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کرائم سرکل کی جانب سے چینی سٹہ اسکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف کامیاب کارروائی عمل میں آئی، جس میں ایف آئی اے نے اسکینڈل میں ملوث بروکر کو گرفتار کرلیا۔

جگل کشور دیگر 11 سٹے بازوں کے ساتھ قیمتوں میں اضافے میں ملوث ہے اور جے ڈی ڈبلیو شوگر مل سمیت میر پور خاص کی تین ملز کے ساتھ کام کرتا رہا ہے۔

ملزم اور اس کا ساتھی کسی شوگرمل کے باقاعدہ بروکر نہیں ہیں، جگل کشور ساتھیوں کے ساتھ مختلف واٹس ایپ گروپ کے ذریعے سٹہ بازی کرتا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے، ملزم کے 7 بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے سٹہ بازی کے شواہد بھی ملے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر وصی اللہ نے کہا کہ ملزم کے ساتھیوں کے اکاؤنٹس کا بھی سراغ لگایا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں