پیر, جون 17, 2024
اشتہار

بجلی صارفین کےلیے ایک اور بُری خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صارفین کے لیے ایک اور بریُ خبر ہے کہ بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 31 جنوری کوسماعت کرےگی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق  دسمبر میں 7ارب 41کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جس میں پانی سے 24.06 فیصد جب کہ مقامی کوئلے سے 16.95 فیصد اور درآمدی کوئلے سے4.97 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

- Advertisement -

دسمبر میں مہنگے فرنس آئل سے 2.18 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 10.69فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 16.41فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

اسی طرح جوہری ایندھن سے 18.95 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں