تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روسی کروناویکسین سے متعلق ایک اور بڑی خبر

منسک: یورپی ملک بیلاروس نے روسی کروناویکسین کے کلینیکل ٹیسٹ کا آغاز کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک بیلاروس کے وزیرصحت نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں روسی کروناویکسین کے کلینیکل ٹیسٹ شروع کیے جاچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بیلاروس میں روسی ویکسین سے متعلق ٹیسٹ کے طریقہ کار کا مطالعہ کیا جارہا ہے جس سے یہ کہا جاسکتا ہے کہ ویکسین کی کلینیل جانچ شروع ہوگئی ہے، البتہ ویکسین کا رضاکاروں پر استعمال ابھی شروع نہیں کیا گیا۔

روسی ساختہ ویکسین کے پہلے کچھ مراحل پر مشتمل ٹیسٹ ہوں گے بعد ازاں رضاروں پر ویکسین لگائی جائے گی جس کے لیے تقریباً ایک ماہ مزید لگ سکتا ہے، اس حوالے سے کوئی حتمی تاریخ نہیں آئی۔

بلاروس میں قائم ادارہ برائے ٹیسٹ میں رضاروں کو کروناویکسین لگائی جائے گی۔

کروناویکسین: فلپائن کا ادویہ ساز کمپنیوں کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار، وجہ جانیے

یاد رہے کہ رواں سال اگست میں فلپائن اور روس کے درمیان معاہدہ طے پایا جس کے تحت روس کرونا ویکسین کی بڑی مقدار میں خوراکیں فلپائنی حکومت کے حوالے کرے گا تاکہ اس کا استعمال کرونا کے خلاف یقینی بنایا جاسکے۔

اپنے ایک بیان میں فلپائنی صدر کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کے شہریوں پر روس کی تیار کردہ کرونا ویکسین کے استعمال سے قبل ویکسین ٹیسٹ کے لیے مجھ پر لگائی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -