تازہ ترین

چوہدری پرویزالٰہی کوگرفتار کرلیا گیا

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کےصدرپرویزالٰہی...

بھارتی خفیہ ایجنسی را، بھارتی میڈیا اور بلوچ دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب

اسلام آباد : بلوچستان سے متعلق عالمی پراپیگنڈے کیلئے...

افغانستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

افغانستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔ قومی ادارہ صحت پاکستان نے افغانستان میں پولیو کیس کی تصدیق کر دی۔

ذرائع کے مطابق افغانستان سے رواں برس کے پولیو کیسز کی تعداد تین ہو گئی۔ پولیو سے متاثرہ ڈھائی سالہ بچہ افغان صوبے ننگرہار کا رہائشی ہے۔

پولیو پازیٹو بچہ کلے لنڈے جامعہ مسجد ضلع نازیان کا رہائشی ہے ڈھائی سالہ بچہ چار اپریل کو پولیو سے معذور ہو گیا تھا۔ موذی مرض کا شکار بچے کی پولیو ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیو سے متاثرہ بچے کے ٹیسٹ سیمپلز 14، 15 مئی کو لئے گئے تھے۔ افغانستان سےآنیوالےپولیو نمونوں کےٹیسٹ قومی ادارہ صحت میں کئے جاتے ہیں۔

عالمی سطح پر پاکستان اور افغانستان کو ایک پولیو بلاک ڈکلیئر کیا گیا ہے۔

Comments