ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور گھر اجاڑ ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور گھر اجاڑ ڈالا ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری اور معصوم شہریوں کی جان لینے کا سلسلہ جاری ہے اور ایک اور گھر کے چراغ کو بجھا دیا گیا ہے۔

لیاقت آباد نمبر تین میں ڈکیتی مزاحمت پر بے رحم ڈاکوؤں نے یوسف نامی شہری کو قتل کر دیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ماسک پہنے ملزم نے پہلے شہری سے بحث کی اور اسی دوران اس کو ڈرانے کے لیے زمین پر فائر کیا۔

ملزم کی فائرنگ کے بعد یوسف نامی شہری چند قدم دور بھاگا اور جب ڈاکو اس کی موٹر سائیکل لے کر فرار ہونے لگا تو اس نے مزاحمت کی۔

شہری کے مزاحمت کرنے پر ڈاکو نے یوسف کو گولی مار کر موت کی نیند سلا دیا اور خود موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں