اشتہار

ٹارگٹ کلنگ یا ڈکیتی مزاحمت؟ کراچی میں ایک اور شہری قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سچل کے علاقے اسکیم تینتیس سکندر گوٹھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک اور نوجوان کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک اور نوجوان رہزنوں کے ہاتھوں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، گلزار ہجری میں سکندرگوٹھ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت شجاعت علی کے نام سے ہوئی، جو پیشہ کےلحاظ سےڈرائیور تھا۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا تھا کہ مقتول گلی میں خاتون کو ڈراپ کرنے کے بعد آگے بڑھ رہا تھا کہ ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔.

لواحقین نے بتایا کہ مقتول شجاعت لیاقت آباد کا رہائشی اور پک اینڈڈراپ کی گاڑی چلاتا تھا جبکہ 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔

مقتول کے لواحقین نے مزید کہا کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا ہے،شجاعت کےپاس گاڑی میں لائسنس یافہ اسلحہ رہتاتھا، شجاعت نے ملزمان کو دیکھ کر گاڑی پیچھے کی تو ملزمان نےفائرنگ کردی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے مقتول گلی میں خاتون کوڈراپ کرنےکے بعد آگے بڑھا توملزمان نےفائرنگ کی ، مقتول نے ملزمان کو دیکھ کر گاڑی پیچھےکی تو ملزم قریب آئے اور گاڑی کا گیٹ کھولا، جس کے بعد مقتول گاڑی سے باہر آیا اسی دوران ملزم فائرنگ کرکے فرار ہوئے۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے کیونکہ ملزمان نے تعاقب کےشجاعت کوقتل کیا، تاہم تحقیقات جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں