لاہور: استاد کی جانب سے کم سن طالبہ پر تشدد کا ایک اور افسوس ناک واقعہ سامنے آگیا.
اے آر وائی نیوز کے نمائندے بابر خان کے مطابق رائیونڈ گورنمنٹ ایلمنٹری اسکول دربار بابا رحمت شاہ میں ٹیچر نے بچی پربہیمانہ تشدد کیا۔
ٹیچر نے بچی کے سر پر ڈنڈا دے مارا، جس سے طالبہ بےہوش ہوگئی، حالت غیر ہونے پر اساتذہ نے 9 سال کی سحرش کو فوری طورپر مقامی اسپتال منتقل کر دیا.
والدین کے اسپتال پہنچنے پراسکول انتظامیہ بچی کو چھوڑکر چلی گئی، بچی کوہوش نہ آنے پر انڈس اسپتال ڈاکٹرز نے بچی کو جنرل اسپتال ریفرکر دیا، جنرل اسپتال میں بچی کا سی ٹی اسکین کیا جارہا ہے.
بچی کے والدین شدید پریشانی کا شکار ہیں، اسکول کی جانب سے ابھی کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔
مزید پڑھیں: ملتان، سالانہ تقریب کے لیے فنڈ نہ دینے پر اساتذہ کا طالب علم پر مبینہ تشدد
خیال رہے کہ یہ طلبا پر تشدد کا پہلا واقعہ نہیں، پاکستان میں طلبا پر تشدد کا قانوناً جرم ہے، اس کے باوجود اس نوع کے واقعات میں کمی واقع نہیں ہوئی.
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ملتان کے گورنمنٹ ایم اے جناح اسکول کے اساتذہ نے سالانہ تقریب کے لیے فنڈ نہ دینے پر طالب علم کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا، میڈیا میں خبریں آنے کے بعد دو اسکولز کو معطل کر دیا گیا.