تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

ایک اور ملک نے سعودی شہریوں کو بغیر انٹری ویزہ کی سہولت دیدی

سعودی شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ تھائی لینڈ نے بغیر انٹری ویزے کے 30 دن قیام کی سہولت فراہم کر دی۔

تھائی لینڈ نے سعودی شہریوں کو 30 دن قیام کے لیے انٹری ویزے سے استثنیٰ دے دیا۔ تھائی لینڈ میں سعودی سفارتخانے نے اس سہولت سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

سفارتخانے نے واضح کیا ہے کہ تھائی لینڈ کی حکومت نے سعودی شہریوں کو انٹری ویزے کے بغیر 30 یوم تھائی لینڈ میں قیام کی منظوری دی ہے۔

بغیر انٹری ویزے کے ساتھ کوئی فیس بھی نہیں لی جائے گی تاہم فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور تھائی لینڈ میں تعلقات بحال ہونے کے بعد سیاحت کے مواقع پیدا ہوئے ہیں جب کہ السعودیہ نے بھی تھائی لینڈ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کی ہیں۔

Comments

- Advertisement -