تازہ ترین

ایک اور غیر ملکی ایئرلائن پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کے لئے تیار

کراچی : تاجکستان کی سومون ایئر رواں ماہ کے پہلے ہفتے سے پاکستان کے لئے فضائی آپریشن شروع کرنے کیلئے تیار ہے، ابتدائی طور پراسلام آباد اور دوشنبے کے درمیان ہفتہ وار پرواز آپریٹ کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق غیرملکی ایئرلائن سومون نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا ، تاجکستان کی سومون ایئر رواں ماہ کے پہلے ہفتے سے فضائی آپریشن شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سول ایوی ایشن (سی اے اے ) نے سومون ایئر کو فضائی آپریشن کی اجازت دیدی، ابتدائی طور پر سومون ایئر اسلام آباد اور دوشنبے کے درمیان ہفتہ وار پرواز آپریٹ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سومون ایئرفضائی آپریشن کے لئے بوئنگ 737طیارے استعمال کرے گی۔

یاد رہے گذشتہ ماہ ایتھوپین ایئرلائن نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا ، پہلے مرحلے میں ہفتہ وار 4 پروازیں چلیں گی۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ ایتھوپین ایئرلائن یکم مئی 2023 سے پاکستان کیلئےفضائی آپریشن شروع کرے گی ، پہلے مرحلے میں ادیس ابابا اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار 4 پروازیں چلیں گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایتھوپین ایئرلائن نے فضائی آپریشن کیلئےاقدامات کو حتمی شکل دے دی ہے، ایتھوپین ایئر لائنز افریقہ میں سب سے بڑی نیٹ ورک آپریٹنگ کیریئر ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں