ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

شاندار سنچری؛ بابراعظم نے کوہلی، وارنر، ہاشم آملہ، ڈی کوک کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

رنز کی مشین بابر اعظم نے ون ڈے میں ایک اور سنچری داغ دی۔

جنوبی افریقا کے خلاف سنچورین میں کھیلے جارہے میچ میں بابراعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ‏ہوئے ایک بار پھر 100 کا ہندسہ عبور کر لیا۔

- Advertisement -

بابر اعظم کے کیریئر کی یہ 13 ویں سنچری ہے۔ ان کی اننگز میں 17 دلکش چوکے شامل تھے۔ وہ ‏‏103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بابراعظم نے اپنے عہد کے بڑے بڑے بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا، وہ تیز ترین 13 سنچریاں ‏بنانے والوں میں ہاشم آملہ، ڈیوڈ وارنر، کوہلی اور ڈی کوک سے آگے نکل گئے ہیں۔

بابراعظم نے 76 اننگز میں 13 سنچریاں بنائیں جب کہ ہاشم آملہ نے 83، ویرات کوہلی نے 86، ڈی ‏کوک نے 86 اور ڈیوڈ وارنر نے 91 اننگز میں سنگ میل عبور کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں