تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

متحدہ عرب امارات کے لئے ایک اور بڑا اعزاز

دبئی: بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) نے اپنی عالمی نمائش کے مقام کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات آئندہ سال عالمی ریڈیو کمیونیکیشن کانفرنس کی میزبانی کرے گا، ہر چار سال بعد چار ہفتوں پر مشتم یہ کانفرنس نہایت اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔

آئی ٹی یو کا یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ریڈیو ریگولیشنز کو اپ ڈیٹ کرتی ہے جو ریڈیو فریکوئنسی اسپیکٹرم اور جیو اسٹیشنری سیٹلائٹ اور غیر جیو اسٹیشنری سیٹلائٹ کے مدار کے استعمال کو کنٹرول کرنے والا واحد بین الاقوامی معاہدہ ہے۔

ورلڈ ریڈیو کانفرنس دو ہزار تئیس میں عالمی سطح پر پالیسی سازی اور تکنیکی ریگولیٹری تبادلہ خیال کے لیے سرکاری حکام اور ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری ایجنسیوں کے علاوہ ریڈیو کمیونیکیشن صارفین اور فراہم کنندگان کے نمائندے شرکت کریں گے۔

کانفرنس کے انعقاد کے اعلان پر متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کمیونیکیشنز اینڈ ڈیجیٹل گورنمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (ٹی ڈی آر اے) کے ڈائریکٹر جنرل ماجد سلطان المسمارنے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل اکانومی میں ایک بڑے مرکز اور عالمی رہنما کے طور پرمتحدہ عرب امارات ایک ہموار، قابل بھروسہ اور جدید عالمی مواصلاتی نظام بنانے کے لیے ریڈیو فریکوئنسی سپیکٹرم اور سیٹلائٹ کے مدار کی پوزیشن جیسے وسائل مختص کرنے کے حوالے سے آئی ٹی یو کی مدد کرنے کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امارات فرانس کو ایندھن فراہم کرے گا

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ آئی ٹی یو کے ممبران اگلے سال ایک کامیاب کانفرنس کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل پیش رفت کر رہے ہیں۔

یہ فلیگ شپ کانفرنس ریڈیو کمیونیکیشن اسمبلی آر اے تئیس سے پہلے ہوگی، جو تیرہ سے سترہ نومبر دو ہزار تئیس کو اسی مقام پر ہوگی۔

Comments

- Advertisement -